کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس شراب چھینی گئی موٹر سائیکل موبائل فونز اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لئے پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ عبدالحق عمرانی کی ہدایت پر تھانہ عبدالخالق شہید کے عملے نے لنک بادینی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان میر محمد عبدالرازق اور سلیم کو گرفتار کرکے ایک پسٹل بمعہ راؤنڈ اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی جبکہ خروٹ آباد پولیس نے محمد جہانزیب اور نعمان احمد کے قبضے سے 2 بوتل شراب برآمد پر حراست میں لے لیا خروٹ اباد پولیس نےجبل نور کے مقام پر دوران چیکنگ کے دوران محمد اشرف کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی تھانہ بروری کے ایس ایچ او شوکت جدون نے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 2 ملزمان شاہ گل نسیم خان کے قبضے سے ایک چھینی گئی موٹر سائیکل متعدد موبائل فون پسٹل اور راؤنڈز برآمد کرکے قبضے میں لے لئے اس کے علاوہ زرغون آباد پولیس نے کارروائی کے دوران نسیم کے قبضے سے 500 گرام چرس جب کہ قاسم کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔