پشاور( جنگ نیوز ) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران پشاورسرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،سلم خان گنڈا پور چیف انجینئر اپریشن اور شکیل خان ایس ای پشاور کی ہدایت پر خالد خان ایس ڈی او ٹائون2 سب ڈویژن نے اپنے سٹاف اور پولیس کے ہمراہ تہکال بازار میں میں کنڈہ مافیا اور نادہندہ گان کے خلاف مڈ نائٹ گرینڈآپریشن کیا ،جس میں کمرشل مارکیٹ اور چکن شاپ سے ڈائریکٹ کنڈے کاٹ دیے گئے, نادہندہ گان سے 11 عدد بجلی میٹرز اتار دیے گئے ،جبکہ بقایاجات کی مد میں 6 لاکھ تک کی ریکوری کی گئی۔ڈائریکٹ کنڈوں کی مد میں بجلی چوروں کے خلاف 14 عدد مراسلہ تہکال پولیس اسٹیشن بھجوا دیے۔