کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ ایک اچھے دوست کے طور پر پاکستان کی معاشی، دفاعی سمیت ہر شعبے میں مدد کی ، پاکستان کے فوجی وفد کے حالیہ دورہ چین سے تعلقات کی سرد مہری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی ،سی پیک منصوبے کو عمران خان حکومت میں نظر انداز کرنے سے ملکی معاشی صورت حال کو تباہ کن نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔