کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے ذاتی عناد نہیں ، واپسی کیلئے حکومت سہولت دے گی ، نہیں چاہتا اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا کہ ’میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔’نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔