• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ بلاول کا دورہ مشہد،حضرت امام رضاؓ کے روضہ پر حاضری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے دورہ کے موقع پر بدھ کو مشہد کا دورہ کیا اور حضرت امام علی رضاکے روضہ پر حاضری دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشہد کے ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے کیا۔ وزیر خارجہ نے مزار پر حاضری دی اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے اور آستانہ قدس رضوی کے متولی اور معتمد حجت اللہ والمسلمین احمد ماروی سے ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید