ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ملتان پبلک بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نے واضح کیا کہ سکول کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔طلباءو طالبات کے مستقبل کیلئے میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ملتان پبلک کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔کمشنر عامر خٹک نے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہر ماہ طلب کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکول کے مسائل کے فوری حل کیلئے بورڈ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پراگرس لینا ضروری ہے۔اجلاس میں بورڈ نے بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر بھی غور کیا گیا جبکہ سکول کے رائیڈنگ کلب کی تزین و آرائش ،مرمت و کشادگی پراجیکٹ، بچوں کو بہتریں گھڑ سوار بنانے کیلئے انسٹرکٹر رکھنے کی منظوری دی گئی۔