کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کو بذریعہ ائیرایمبولینس جلد پاکستان منتقل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے اہلخانہ نے وطن واپسی کی حامی بھرلی جسکے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولینس جلد پاکستان منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف شدید علیل ہیں اور دبئی میں زیرعلاج ہیں، ان کا 4 سال سے دبئی کے مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف 2016 میں عدالتی حکم پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام نکالے جانے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور اس وقت سے دبئی میں مقیم ہیں۔