• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمان میڈیکل کالج پشاور کے وفد کاآئی بی جی ای کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)رحمان میڈیکل کالج پشاور کے ایک وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ انسٹیٹیوٹ آف جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (آئی بی جی ای ) کا دورہ کیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول اور پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر شامل تھے۔ جنہوں نے مالیکیولر تشخیص اور ادویات کے شعبوں میں آئی بی جی ای کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے وفد کو دونوں اداروں کے درمیان تعاون قائم کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے آنے والے وفد کی تعریف کی اور مشترکہ تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈائریکٹر آئی بی جی ای پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں انسٹیٹیوٹ میں سہولیات، تعلیمی پروگرام اور تحقیق کے بارے میں بریفنگ دی۔ مالیکیولر جینیٹکس ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر عاقب اقبال نے وفد کو ہیلتھ بائیو ٹیکنالوجی پر تحقیق کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور وفد نے متفقہ طور پر اس رائے کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ایک فالو اپ میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ اور دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی سمجھوتے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وفد نے ادارے کے مختلف ڈویژنوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ، سیار خان قاضی اور دیگر فیکلٹی بھی موجود تھے۔
پشاور سے مزید