• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصلیٹ کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں جائیں گے، کمشنر پشاور ڈویژن

پشاور(جنگ نیوز)کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت یونیورسٹی ٹا ئون روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور میں متعین ایرانی قونصلر جنرل حامد رضا گومی، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان،ایس پی سیکورٹی صلاح الدین،سندس علی اسسٹنٹ چیف پروٹوکول آفیسر منسٹر ی آف فارن آفیر کیمپ آفس پشاور اور ایرانی قونصلیٹ کے دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی ٹان روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے مطالبے پرایرانی قونصلر جنرل نے غیر مشروط طور پر ایرانی قونصلیٹ کے باہر سیکورٹی کے لیے رکھے گئے عارضی رکاوٹیں دور کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا جس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ایرانی قونصلیٹ کو محفوظ بنانے کے لیے قونصلیٹ کے بیرونی دیوار کو بم پروف بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی جس میں ضلعی افسران سمیت ایرانی قونصلیٹ کے افسران شامل ہیں کمیٹی کو دو ہفتوں میں سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ایرانی قونصل جنرل نے کمشنر پشاور ڈویژن کو یقین دلایا کہ ان کو عوامی مشکلات کا بھرپور احساس ہے سیکورٹی کے لئے عارضی رکاوٹیں رکھی گئی ہیں جسے سیکورٹی کیلئے متبادل انتظام پر ہٹا دی جائے گی انہوں نے متبادل انتظام بم پروف دیوار بنانے کے لئے کمیٹی کے قیام پر کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے رکاوٹیں ہٹانے کے اعلان پر ایرانی قونصلر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں جائیں گے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات کی وہ ازخود نگرانی کریں گیا۔
پشاور سے مزید