• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر (بیورورپورٹ ) بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے بعد چشمہ بیراج پر پانی کی سطح بڑھنے لگی شدید قلت کے بعد رواں سال پہلی بار گڈو بیراج پر گذشتہ 24گھنٹوں میں 8ہزار کیوسک پانی میں اضافہ ہوا ہے۔انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث چشمہ بیراج اور دریاوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے جس سے سندھ کے بیراجوں گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24گھنٹوں میں گڈو بیراج پر 8ہزار اور سکھر بیراج پر 2ہزار کیوسک پانی کی سطح بڑھی ہے پانی میں اضافے کے بعد کوٹری بیراج اور سکھر بیراج کی کینالز میں پانی کی سطح میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

سندھ بھر سے سے مزید