کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ رجسٹری میں دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اسکی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17سال بتائی گئی ہے درخواست گزار نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ ،تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14سال ہے ۔مہدی کاظمی نے کہا ہے کہ پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کردی گئی ہے درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔