• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید دستی اپنی دلہنیا لینے پشاور روانہ، والدہ کو یاد کر کے رونے لگے

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی دلہنیا لینے مختصر اور سادہ سی بارات لے کر پشاور پہنچ گئے، خوشی کے موقع پر مرحوم والدہ کو یاد کرکے روتے رہے،جمشید دستی کا پچھلے سال جولائی میں نکاح ہوا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو ان کی شادی کی شدید خواہش تھی ، سابق ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق پشاور کے مہمند قبیلے سے ہے اور انہوں نے بینظیر وومن یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں ایم ایس سی کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ستمبر یا اکتوبر میں اپنا ولیمہ کریں گے اور دوستوں کو دال کھلائیں گے، بارات میں جمشید دستی کے رشتہ داروں سے زیادہ ان کے قریبی دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، دوسری جانب جمشید دستی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے نئے بیان نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑدی ہے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق جمشید دستی کے حالیہ بیان سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ جمشید دستی کی جانب سے تحریک انصاف سے ضلع مظفرگڑھ کے جن حلقوں کے لیے ٹکٹوں کا مطالبہ کیا جارہا تھا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شاید جمشید دستی کو ان حلقوں کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں مل سکی،اس لیے جمشید دستی تحریک انصاف میں شمولیت یا اتحاد کے حوالے سے گومگو کی کیفیت میں مبتلا ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی بارات کے ساتھ پشاور جانے سے قبل جمشید دستی کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ عمران خان کو جس طرح حکومت سے نکالا گیا ،وہ طریقہ کار غلط تھا اورانہیں اس بات پر دکھ ہے،تحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی راج پارٹی چھوٹی اور غریبوں کی جماعت ہے،کل آئے گا تو دیکھ لیں گے،ان کا تحریک انصاف میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی شمولیت کا سوچا ہے،ذرائع کے مطابق جمشید دستی سیاسی صورتحال پر مسلسل غور و خوض کررہے ہیں اور درست وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید