پشاور (لیڈی رپورٹر)کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز بھارت میں شان رسالتؐ میں گستاخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، ریلی میں سیکڑوں کارکنوں اور لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے شان رسالتؐ کے حق اور گستاخی کرنے والی ملعونہ مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور احتجاجی جلسہ منعقد کیا ‘مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر قیصر خان نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے حضورؐکی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مودی سرکار، ان کی جماعت اور نظریہ انسانیت دشمن، انتہا پسند اور دنیا کیلئے خطرہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ او آئی سی، عالمی ادارے اور دیگر تنظیمیں مودی حکومت اور ان کے رہنماؤں کے بیانات اور اقدامات کا نوٹس لیں۔