کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔توقع ہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اور شان مسعود کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے تین روز میں متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔رمیز راجا کی منظوری کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔سیریز کی تیاری کے لئےقومی ٹیم کاکیمپ کے لیے قومی کرکٹرز 25 جون کو رپورٹ کریں گے جبکہ ٹریننگ کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ رد و بدل کا امکان نہیں، محمد نواز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے، اسکواڈ میں ان کی واپسی کا امکان ہے۔ اضافی کھلاڑیوں میں شامل لیگ اسپنر یاسر شاہ اب اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں یاسر شاہ کو ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ سرفراز احمد ریزرو وکٹ کیپر تھے۔