• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی انتخابات، سیکورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعینات کرنیکی سفارش

کراچی(این این آئی)ریجنل الیکشن کمشنر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کردی ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنرکو لکھے گئے خط میں ریجنل الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔

ریجنل آفیسر کے مطابق انتخابات کے دوران سیاسی کارکنان کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے۔لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران ممکنہ طور پر دھاندلی کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں اس بار دو مرحلوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 26جون کو ہوگی، پہلے مرحلے میں سندھ کے 14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے دوران 16اضلاع میں الیکشن ہوں گے اور ان کا انعقاد 24جولائی کو کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید