• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 3 افراد قتل، 2 کو اغوا کرلیاگیا، کزن کی بچی سے زیادتی

پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں 3افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ٗ14سالہ لڑکی کی عزت کزن نے لوٹ لی ٗ2افراد کواغواء کر لیاگیا 2کو رہزنوں نے لوٹ لیا ٗفائرنگ کے واقعات میں 2بھائیوں سمیت 3افراد زخمی ۔مسماۃجمیلہ زوج پرویز خا ن سکنہ ارمڑ پایان نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روزاس کا شوہر جانوروں کے لئے کھیتوں سے چارہ کاٹنے گیا جہاں اس کے داماد دستار علی نے اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا مدعیہ کے مطابق چھ سال قبل اس کا بیٹا عالمگیر خان محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب گیا تھا جہاں وہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا تھا جس پر سعودی حکومت نے بطور امداد انہیں 1کروڑ روپے دئیے اوراس کا داماد دستار ان سے ہی ایک کروڑ روپے مانگ رہاتھا تاہم وہ اسے رقم دینے سے انکاری تھے ،ادھر تھانہ سربند کی حدود لنڈی اخون احمد میں جائیداد کے تنازعہ پر محمد عارف ولد گجر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے مقتول کے چچازاد نصیب گل کی رپورٹ پر ملزمان رحم داد ٗولایت اور ابراہیم عرف کابلے کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئے جبکہ فہد بخاری ولد بخاری شاہ سکنہ ماموں خٹکی گزشتہ روز ماموں خٹکی دائود زئی میں اپنے دوستوں نجیب اور سید رسول کے ہمراہ اپنے حجرے میں موجود تھا اس دوران دونوں دوستوں نے فہد بخاری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ۔زرنور سید ولد مہتاب خان سکنہ مہمند ایجنسی نے تھانہ شرقی پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے حضرت خان کو 18فروری کو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا تھا اوراس کے خلاف جعل سازی ٗغیر قانونی اسلحہ رکھنے ٗدہشت گردی اور چودہ فارن ایکٹ کے دفعات درج کرائے تھے اور بعدازاں حضرت خان کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا تھا گزشتہ دنوں عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد حضرت خان کو سنٹرل جیل پشاورسے رہائی ملی جونہی وہ سنٹرل جیل پشاور سے نکلا اس دران سنٹرل جیل پشاورکے سامنے سے نامعلوم افراد نے اسے اغواء کر لیا مدعی کے مطابق اس کے بیٹے کی کسی تنظیم کے ساتھ تعلق نہیں ہے وہ گائوں میں زمینداری کرتاہے اور وہ 10بچوں کا باپ ہے مدعی نے کمیشن آف مسینگ میں درخواست دی تھی جس پر تھانہ شرقی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف حضرت خان کے اغواء کامقدمہ درج کر لیا ہے ۔ہاروق صدیق ولد صدیق سکنہ مردان نے 29جولائی 2021ء کو تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو درخواست دی تھی کہ اسکا پندرہ سالہ بیٹا فضل سبحان 27جولائی کو گلبہار نمبر چارمیں اپنے ماموں ذیشان کے گھر آیاتھا جہاں سے وہ 28جولائی کو واپس اپنے گھر جانے کے لئے حاجی کیمپ اڈہ پہنچاجہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا اوراس کے موبائل بھی بند مل رہے ہیں جس پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے دریافت شروع کی اور ایک سال کی دریافت کے بعد فضل سبحان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پیش کی اور اپنے رپورٹ میں بتایا کہ فضل سبحان کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔14سالہ فاطمہ دختر شمس سکنہ پشاور صدر نے تھانہ غربی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزاس کی چچا کے کہنے پر وہ اپنے چچا شکیل کے پائوں دبانے کے لئے ان کے گھر گئی تھی جہاں سے واپسی پر رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب جب وہ چچا کے کمرے سے نکلی تو اس د وران اس کے چچازاد شعیب ولد شکیل نے اسے پکڑا اور دوسرے کمرے میں لے گیا اور وہاں زبردستی اسکی عزت لوٹ لی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچی کو میڈیکل کے لئے بھجوادیا ۔تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود کوٹلہ محسن خان میں مکا ن کے تنازعہ پر ایازاور اسلم نے فائرنگ کرکے ملک جان ٗکامل جان پسران کابل کو زخمی کردیا۔تھانہ دائود زئی کی حدود شاہ عالم میں جائیداد کے تنازعہ پر راحیل ولد افضل خان نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی واحد خان کو زخمی کردیا ۔تھانہ متنی کی حدود کوہاٹ روڈ پر مسلح رہزنوں نے پشاور سے گھرجانے والے شاہد خان ولد شیر خان سکنہ متنی سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ خزانہ کی حدود لیاقت آباد بخشی پل میں موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر سعد شاہ ولد مبارک شاہ سے قیمتی موبائل فون سیٹ چھین لیا اورفرار ہو گئے ۔
پشاور سے مزید