• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور فریال تالپور کیخلاف نیب ریفرنسز پر سماعت 14 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف دائر نیب ریفرنسز پر سماعت 14 جولائی 2022ء تک ملتوی کردی ۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدرآصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف دائر نیب ریفرنسز پر سماعت کی۔ دوران سماعت آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت نیب قوانین میں ترمیم کررہی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے معاملہ پر سماعت 14 جولائی 2022 ء تک ملتوی کردی۔
اہم خبریں سے مزید