• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمانت، ریمانڈ، بارِ ثبوت یہ ترامیم سپریم کورٹ کا حکم، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ضمانت، ریمانڈ، بارِ ثبوت یہ سارے ترامیم سپریم کورٹ کا حکم ہے،سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ بیرون ملک سے آیا ہوا ثبوت کیوں قابل قبول نہیں ہے یہ کس کیس کو سامنے رکھ کر ترمیم کی گئی ہے ، ڈیجیٹل رائٹس ایکٹیوسٹ اسامہ خلجی نے کہاکہ پی ٹی اے غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے کے لئے جو خودکار نظام نافذ کررہا ہے وہ پہلے ہی موجود ہے، پی ٹی اے کو ہمیں بتانا چاہئے کہ وہ کس طرح پرائیویسی ، اسپیڈ اور نرخ کو برقرار رکھے گا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ نیب کے بارے میں مشرف دور سے اب تک سپریم کورٹ کے کئی بنچز نے کہا کہ یہ سیاسی انجنیئرنگ کے لیے قانون استعمال ہو رہا ہے ،یہ قانون انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ اس قانون میں ضمانت سے لے کر ریمانڈ اور بارِ ثبوت کس پر ہے یہ تمام چیزیں آئین کی بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں یہ سب کچھ ہوتا رہا ہے اور ہم سب یہ بھگت چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید