کراچی (ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد ،پشاور سمیت کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ پشاو راور کے پی کے مختلف علاقوں کوہاٹ ،شبقدر،مہمند ،مالاکنڈ،سوات، بونیر، شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔