• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، وسیم اکرم کا ناقدین کو کرارا جواب، اہلیہ کا دلچسپ ردِ عمل

کولاج، اسکرین گریبز
کولاج، اسکرین گریبز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گزشتہ دنوں تنقیدی کمنٹ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا تھا جس پر اب اُن کی اہلیہ، شنیرا اکرم کا دلچسپ ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

وسیم اکرم کی جانب سے خود اہلیہ کی یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شنیرا اکرم بھی ٹھیک اُسی جگہ کھڑی ویڈیو بنا رہی ہیں جہاں  وسیم اکرم نے ویڈیو ریکارڈ کی تھی۔

شنیرا اکرم اپنی اس ویڈیو میں بغیر کچھ ڈھنگ کا لفظ بولے بس اپنے شوہر، وسیم اکرم کی مزاحیہ انداز میں نقل اتار رہی ہیں، اس دوران اُن کے چہرے پر دلچسپ اور شریر تاثرات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کی یہ ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ’جب میں آج صبح تنقید کرنے والوں کو جواب دے رہا تھا تو میری بیوی نے مجھے یہ ویڈیو بنا کر بھیجی، یہ ویڈیو بڑی گستاخانہ ہے، یہ مزاحیہ نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ’میں نے دو، تین دن قبل ایک تصویر لگائی تھی، جس پر لوگوں نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے؟ کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ موٹے ہوگئے ہیں‘۔

سابق کپتان نے ایسے کمنٹس کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے اُن لوگوں کی پروفائل دیکھی ہے، اُن کا منہ بڑے پتیلے جیسا تھا، میں درخواست کرتا ہوں کہ کمنٹ کرنے سے پہلے ایک مرتبہ آئینہ ضرور دیکھ لیا کریں، پلیز‘!

خاص رپورٹ سے مزید