• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایس پی سریاب آصف فراز مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل بگٹی اور ایس ایچ او شالکوٹ قاسم رودینی کی سربراہی میں پولیس نے دوران چیکنگ ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیاتو ڈرائیور نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 31کلو چرس برآمدہونے پر تین افراد کو گرفتار کر لیاکارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی دریں اثناء ایس ایچ او زرغون آباد محمد ناصر نے گزشتہ روز نوا کلی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار افراد منظور احمد ٗ محمد ایاز ٗ اسدخان اور عیسیٰ خان کو گرفتار کر کے آٹھ کلو چرس مسروقہ سامان اور ٹی ٹی قبضے میں لےلی۔
کوئٹہ سے مزید