• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا سب سے بڑا بینک فراڈ سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں مبینہ طور پر تقریباً ساڑھے 4 ارب ڈالرز سے زیادہ کا اب تک کا سب سے بڑا بینک فراڈ سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی جانب سے بینک فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق بھارت میں 17 بینکوں کے ساتھ ہونے والے قرضہ فراڈ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ان تحقیقات کے سلسلے میں شہر میں 12 مقامات پر چھاپوں میں مشتبہ دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

سی بی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کا تعلق ایک ہاؤسنگ کمپنی اور اربوں ڈالر فراڈ کے الزام میں گرفتار 2 افراد سے تھا۔

کمپنی اور اس کے ایگزیکٹیوز پر بینکوں کے کنسورشیم کو 346 ارب روپے کا دھوکا دینے کا شبہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بینک فراڈ ثابت ہونے کی صورت میں یہ فراڈ بھارت کا سب سے بڑا فراڈ کا کیس بن جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک کا سب سے بڑا فراڈ کیس اے بی جی شپ یارڈ کے خلاف 3 ارب ڈالر کا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید