• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ بجٹ، جونیئر لیول پر فوکس، سینٹرل کنٹریکٹ منظور، پلیئرز کے معاوضے بڑھا دیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ، بورڈ آف گورنرز نے29ویں اجلاس میں پاکستانی کرکٹرز کے لئے الگ الگ وائٹ اور ریڈ بال کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کھلاڑیوں کودو الگ الگ فارمیٹس کے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ریٹینر شپ معاوضے میں اضافےکی بھی منظوری دی ۔ جونیئر لیول پر کرکٹ کے فروغ پر اہم پیش رفت کی جارہی ہے۔ چیئرمین رمیز راجا کا خیال ہے کہ جونیئر سے کھلاڑی پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں اس لئے ان پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں بی او جی میٹنگ کے بارے میں تفصیلات چیئرمین رمیز راجا جمعے کو میڈیا پریس کانفرنس میں جاری کریں گے تاہم طویل اجلاس میں کرکٹ کے فروغ اور کرکٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیموں کی منظوری دی گئی۔ وائٹ اور ریڈ بال کنٹریکٹ سے کئی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ ان میں فاسٹ بولر حارث رئوف قابل ذکر ہوں گے جنہیں وائٹ بال میں مسلسل اچھی کارکردگی پر اے کیٹیگری ملنے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹورنامنٹ پاکستان جونئیر لیگ اور سیریز شامل ہیں ۔ بورڈ آف گورنرز نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ۔ اجلاس میں قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے طریقہ کار اور معاوضے میں اضافے کے منظوری دی گئی ۔ بی اوجی اراکین نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ طوبی حسن کی تعریف کی بورڈ آف گورنرز پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ پی سی بی نئے بجٹ میں ملک کے اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے بھی معقول رکھی ہے۔ چوں کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لئے کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید