• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسنین کا بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد انگلش کاؤنٹی سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی سے بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین سے انگلش کائونٹی ووسٹر شائر نے معاہدہ کر لیا ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے22سالہ محمد حسنین نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ انگلش سیزن کھیلنے کے لئے کافی پرجوش ہوں اور ووسٹر کو جتوانے کی خواہش ہے ، انگلینڈ کی پچز پر بولنگ کرانے کا بھی تجربہ حاصل ہوگا۔ وہ 11جولائی کو کارڈف میں مڈل سیکس کیخلاف کائونٹی ڈیبیو کریں گے۔ محمد حسنین کاونٹی چیمپئن شپ کے آخری چھ میچوں میں ووسٹرشائر کو دستیاب ہوں گے ۔

اسپورٹس سے مزید