لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے شہرکے معروف نجی اسپتالوں کو کووڈ 19کے مریضوں سے زائد اخراجات وصول کرنے پر 5،5لاکھ روپےجرمانہ عائد کر دیا۔مزید برآں اِن ہسپتالوں کو ایسی تما م وصولیا ں واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے، ان ہسپتالوں کی انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا کے مریضوں سے کی گئی ایسی تمام وصولیاں 15دن کے اندر اندرواپس کی جائیں اوراِس حوالے سے تمام رپورٹس ایک ماہ تک کمیشن میں جمع کروائی جائیں۔