• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18 سماج دشمن پکڑے گئے مسروقہ اشیاء اور نقدی برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 18 سماج دشمن گرفتارکر لئے ۔ تھانہ ترنول پولیس ٹیم نے سنیچر گینگ کے دوارکان گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزمان اسلحے کی نوک پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے 4چھینے گئے موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کر لیاگیا۔ لو ہی بھیر پولیس نے چار رکنی مو ٹر سائیکل چور گر وہ گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 4چوری شدہ موٹر سائیکل اور پا ر ٹس بر آمدکرلئے گئے ۔سی آئی اے پولیس نے تھانہ سبزی منڈی، نون، کورال اور کھنہ کے علاقوں میں گھریلو، شاپس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگز کے 10ملزمان کو گرفتارکرلیا۔سات رکنی گینگ شل ڈزاور تین رکنی قاری گینگ کے نام سے مشہور تھے۔گرفتار گینگز کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل، اسلحہ اور چھینی گئی رقم و موبائل فونز کل مالیتی 8,93,000 روپے برآمد کر لیے گئے ۔ ویسٹریج پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نعمان گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،ملزم سے مسروقہ رقم 75ہزار روپے اور 4 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ۔ٹیکسلا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید