• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شکیلہ نوید

کوئٹہ( پ ر)رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ان کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔منصوبوں کے معیاری تعمیر کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے جعفر آباد کے پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ ان کے فنڈ سے محکمہ لوکل گورنمنٹ جعفر آباد کے مختلف منصوبوں کے ٹینڈرز کئے گئے ہیں تاہم باعث تشویش ہے کہ میرٹ پرٹینڈرز ہونے کے باوجود ایک ٹھیکیدار نے میرٹ کو یقینی بنانے کی بجائے غیر قانونی طریقے سے ٹھیکے کے حصول کے لئے اسٹے لیاہے انہوںنے کہاکہ تعجب ہے کہ ترقیاتی منصوبوںمیں ہمیشہ میرٹ کا راگ الاپنے والےگورنمنٹ کنٹریکٹرز میرٹ پر عملدرآمد کےخلاف اسٹے لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہونے کے ناطے ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو کرپشن کرنے نہیں دے گی ہمارا مقصد بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے انہوں نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی کی بلیک میلنگ میں آئے بغیر ترقیاتی منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔
کوئٹہ سے مزید