• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پارٹی بیانیہ سے متفق ہوکر قومی حقوق کی جدوجہد کا حصہ بننا چاہتے ہیں ،غلام نبی مری

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے ایک بیان میں گزشتہ روز کلی رند آباد اربا ب کر م خان روڈ میں قبائلی و سماجی شخصیت ملک غلام محمد شہی کو اپنے 60کے قریب سا تھیوں اور رفقا ء کارسمیت ایک قوم پرست جماعت سےمستعفی ہوکر بی این پی میں شمولت پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو اپنے علاقے میں فعال اور مضبو ط بنا نے کے لئے جدو جہد کریں اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک غلام محمد شہی اور انکے سا تھیوں کی پارٹی میں شمولیت نے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کے عوام بی این پی کی بیانیہ قومی حقوق کی سیا سی و جمہوری جدو جہد سے متفق ہو کر قومی تحریک میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ، شمو لیت کر نے والے دیگر دوستوں میں ملک حفیظ اللہ محمد شہی،ملک نصیب اللہ محمد شہی، ملک محسن محمد شہی، ملک سعد اللہ محمد شہی، ملک شہزاد محمد شہی، محمد نور بنگلزئی، بسم اللہ بنگلزئی، حاجی محمد کریم بنگلزئی، ملک رحم بخش محمد شہی، قدیر بنگلزئی، شکیل احمد سمالانی، محمد کریم محمد حسنی، نوروز خان رند، عبد الحمید رند، نوید خان رند، عبد الرزاق عمرانی،اعجازخان عمرانی، سجا د احمد عمرانی، فہیم جان رند ، عمرخان رند ، گل حسن رند ، حاجی گل محمد بنگلزئی، سعید احمد بنگلزئی، نوید خان بنگلزئی، داد محمد رند ، غلام نبی سنجرانی، عبد اللہ شاہوانی، عطاء اللہ شاہوانی، میر اللہ داد بنگلزئی، نذید احمد بنگلزئی، سر دار خان بنگلزئی، دل مراد بنگلزئی، صمد خان سمالانی، گلزار احمد سمالانی، خان محمد رند، میر محمد علی کرد ، عبد الحمید کرد ، عبد الستار کرد، عبد الوحید کرد، محئی الدین بنگلزئی، صابر بنگلزئی، با بے بنگلزئی، سر تاج شاہوانی، امان اللہ شاہوانی، ارشاد شاہوانی، استاد نذیراحمد بلوچ، ملک شیر خان محمد شہی ، ملک حفیظ اللہ رند، شاہ دوست زہری، ماسٹر اقبال زہری ، نورالحق زہری،حاجی علی اکبر مینگل ، عبد الصمد مینگل اور حاجی ہاشم محمد مینگل میں شامل ہیں ، شامل ہو نے والے سا تھیوں نے پارٹی کے پروگرام اور پیغام کو گھر گھر تک پہنچا کی خاطر کسی قسم کی قر بانی دینے سے دریغ نہ کرنے کا عہد کیا ۔