• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کے وفد کی ایم ایس نشتر ہسپتال کو مبارک باد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کے عہدیداران نے صدر ایس پی ایم ایف ڈاکٹر زاہد سرفراز اور چیئرمین ڈاکٹر مظہر علی چوہدری کی سربراہی میں ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم سے نشتر ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کو تعیناتی پر مبارک باد دی، ملاقات میں نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مسائل، ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور ادویات کی دستیابی پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وفد کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کی الاٹمنٹ، میرٹ پر اسسٹنٹ وارڈن کی تعیناتی کے مطالبے پر ایم ایس نے خوشخبری ملنے کی نوید سنائی۔
ملتان سے مزید