• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی سلنڈر والی 8 ویگنیں بند، ڈرائیور گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کیا اور مختلف مقامات سے 8 ویگنیں تھانہ بند کرکے 8 ڈرائیورز بھی گرفتار کرلئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اس موقع پر درجنوں ویگنوں اور رکشوں سے سلنڈر اتار کر قبضے میں لے لئے گئے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے جبکہ کمرشل گاڑیوں میں ناقص سلنڈر لگانے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔طاہر وٹو نے کہا کہ اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف بھی کریک ڈاو¿ن جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید