• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں بجٹ تجاویز منظور، قومی اسمبلی کو بھجوا دی گئیں

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ نے بجٹ تجاویز منظور کر لیں، تجاویز قومی اسمبلی کو بھجوا دی گئیں، بلوچستان میں آئندہ انتخابات 2018کی حلقہ بندیوں پرکرانےکی تجویز،اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں بھی پیش کی گئیں.

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بجٹ سفارشات پر مشتمل قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ پیش کی، سینیٹ نے تجویز کیا ہے کہ گریڈ1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کی شرح 17 سے 22 گریڈ کے اضافہ سے زیادہ ہو، سیلز ٹیکس تمام سیل پوائنٹ سے اکھٹا کیا جائے، چھوٹے ریٹیلرز کو استثنی دیا جائے.

قبائلی اضلاع کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے،سوڈا ، جوس ، انرجی ڈرنکس اور آئس چائے میں چینی کی مقدار کمی کو یقینی بنایا جائے، ریلویز کی اشیاء کی درآمد کو تمام ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنی دیا جائے، فارما صنعت کے 40 ارب سے زائد کی سیلز ٹیکس کو فوری ری فنڈ کیا جائے، غیر منافع بخش تنظیموں کی طرح سینیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن کو انکم ٹیکس سے استثنی ٰدیا جائے، آئی ٹی شعبے میں کاروبار ٹیکس دہندگان کو لانے کریڈٹ دیا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امورکے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جسے ایوان نے اڈاپٹ کر لیا، سینیٹردنیش کمار نے کہا کہ 2018ء کے بعد حلقہ بندیاں کی گئیں 90فیصد حلقے تبدیل ہو گئے تھے بعض اضلاع کی سیٹوں کو غائب کر دیا گیا ، الیکشن کمیشن ان سفارشات پر عملدرآمد کرے۔

اہم خبریں سے مزید