• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(این این آئی)نیب ترمیمی بل، ایکٹ 2022ء کی شکل اختیار کرگیا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نیب ترمیمی ایکٹ کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکٹ میں چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ کے بعد کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین نیب کی ریٹائرمنٹ پر ڈپٹی چیئرمین قائم مقام سربراہ ہوں گے، ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں ادارے کے کسی سینئر افسر کو قائم مقام چیئرمین کا چارج ملے گا، ڈپٹی چیئرمین نیب کا تقرر صدر کے بجائے اب وفاقی حکومت کرے گی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیب ترمیمی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا یہ بل لوٹ مار کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ اس بل پر دستخط کروں، جانتا ہوں کہ دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ بل ایکٹ کی شکل اختیار کرلے گا۔
اہم خبریں سے مزید