• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں شہر انڈر کنٹرول، کچھ مقامات پر پانی ضرور جمع تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر کراچی، مرتضیٰ وہاب نے جیو نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدھ کو جوتقریباً35 منٹ موسلا دھار بارش ہوئی تھی ہمارے پاس جو معلومات ہیں تقریباً40ملی میٹر بارش ہوئی یہ ایک برسٹ تھا جو کہ ایک ساتھ آیا تھا۔شہر انڈر کنٹرول رہا لیکن کچھ جگہوں پر ہمیں مسائل آئے جس کا میں برملا اعتراف کروں گا۔سارے شہر میں نہیں کچھ مقاما ت پر ضرور پانی جمع تھا۔ایم اے جناح روڈ پر بہت زیادہ پانی جمع ہوا تھا اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ سولجر بازار نالہ جو کہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز کے ذریعے گزرتا ہے وہ بیک مار رہا تھا وہ پانی نہیں لے پارہا تھا۔رات کو ہمارا عملہ وہاں موجودتھا اور جن ضروری اقدامات کی ضرورت تھی وہ لئے گئے اور دو سے ڈھائی گھنٹوں میں اس سڑک کو کلیئر کردیا گیا تھا۔ہر سال ناگن چورنگی پر پانی جمع ہوتا تھااس سال نہیں ہواناگن چورنگی پر پانی کی نکاسی کے لئے نئی لائن ڈالی گئی۔شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ پر ہر سال پانی جمع ہوتا تھا اب کی بار پانی جمع نہیں ہوا۔طارق روڈ پر جمع پانی آدھے گھنٹے میں صاف کردیا گیا تھا۔جہانگیر روڈ پر نالے کی صفائی کا کام ہورہا ہے۔ایم ڈی واسا، غفران احمد نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ٹینک بنائے جائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید