• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خصوصی الاؤنس متعارف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی سی بی بجٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کیلئے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ بورڈ نےسینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ماہانہ وظیفہ اور تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں دس فیصداضافہ کردیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کیلئے ریڈ اور وائٹ بال کے علیحدہ علیحدہ کنٹریکٹس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20سے بڑھا کر 33 کردی ہے، ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافی "ڈی کٹیگری" متعارف کی ہے ، نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں 50سے 70فیصد اضافہ کیا گیا۔ خواتین سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت ہر کٹیگری میں شامل خواتین کرکٹر کے وظیفہ میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کی تعداد 20سے بڑھا کر 25کردی گئی ہے، مینز اور ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ان کنٹریکٹس کا اطلاق یکم جولائی2022 سے ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید