• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

میرپورخاص (رپورٹ، محمد خالد) پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایم پی اے کیخلاف مخالف امیدوار کے گھر پر مبینہ حملے اور فائرنگ کیخلاف گزشتہ رات سے احتجاجی دھرنا جاری تھا۔ مقدمہ یوسی تاجو خاصخیلی سےچیئرمین کے امیدوار یاسین بلوچ کی مدعیت میں میرواہ تھانے میں درج کیا گیا۔ جو ایم این اے علی نواز شاہ گروپ کی جانب سے پیپلزپارٹی امیدوار کیخلاف انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ایف آئی آر میں مذکورہ ایم پی اے ذوالفقار علی شاہ سمیت تین نامزد اور بارہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کی گئی ہے ۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایم پی اے کیخلاف درجنوں افراد نے میرواہ روڈ پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا تھا جو آج صبح تک جاری رہا۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والے یاسین بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نے انکے گھروں پر چڑھائی کرکے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی۔ اس معاملے کے بعد علاقے میں کشیدگی موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید