کراچی (اسد ابن حسن) سائبر کرائم لاہور میں دو اہم تبادلے کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ایف آئی اے محمد جعفر کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سیل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ کا فوری طور پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ مذکورہ افس کو سائبر کرائم زون لاہور کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن تعینات کیا گیا ہے۔ سائبر کرائم زون لاہور میں تعینات سینئر سافٹ ویئر ڈیولیپر ارسلان محمود کو فوری طور پر سائبر کرائم رپورٹنگ سیل لاہور کا قائم ماقم انچارج تعینات کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کو یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ لاہور اور کراچی کے سائبر رپورٹنگ سیل کے انچارج ان افسران کو لگایا گیا ہے جو سائبر کرائم تفتیش سے نابلد ہیں اور نہ ہی ان کی کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں مہارت یا تعلیمی قابلیت ہے۔