• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول، زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 10 ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستان کو چین سے 2ارب 30کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے، جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر ساڑھے 10ارب ڈالرز ہوگئے،اسٹیٹ بینک کو رقم ملنے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت تقریباً ساڑھے 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ۔

اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر مل گئے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں، جس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کو ملنے والی رقم 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے، گزشتہ روز کے اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 17 جون کو 8 ارب 23 کروڑ ڈالر موجود تھے، جب کہ مجموعی طور پر 14 ارب 21 کروڑ ڈالر تھے.

 جس میں 5 ارب 97 کروڑ ڈالر کمرشل بینکوں کے بھی ہیںتاہم اب چین سے ملنی والی رقم کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے اور مجموعی ذخائر کی مالیت تقریباً ساڑھے 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائے گی۔

اہم خبریں سے مزید