• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا فاروق ستار کی حمایت پر غور

کراچی( اسٹاف رپورٹر) این اے245 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے امکان ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اس نشست پر سنیئر سیاست داں ڈاکٹر فاروق ستار کی حمایت کرے گی.

 جمعرات کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں انتخاب کے بارے میں کئی ارکان نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ہمیں اس نشست پر ڈاکٹر فاروق ستار کی حمایت کرنا چاہئے.

 ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخاب میں ڈاکٹر فاروق ستار اس سیٹ پر دوسرے نمبر پر رہے تھے، اس لئے ہمیں ان کو سپوٹ کرنا چاہئے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم نے اس انتخاب کے بارے میں ڈاکٹر فاروق ستار سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید