• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، آنگ سان سوچی جیل میں قید، تنہائی میں منتقل

ینگون (جنگ نیوز )میانمار کی فوجی حکومت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کو ایک خفیہ مقام سے اب ایک جیل میں قید تنہائی میں منتقل کر دیا ہےفوجی جنٹا نے اس اقدام کو ʼملکی مجرمانہ قوانین کے عین مطابق قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت کے ایک ترجمان زاو من ٹن نے بتایا کہ آنگ سان سوچی کو ایک خفیہ مقام پر رکھا گیا تھا لیکن بدھ کے روز سے اب انہیں دارالحکومت نیپی داو میں ایک جیل میں قید تنہائی میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید