• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے دفتری سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ پولیسنگ کا معیار بہتر اور عوام دوست بنانا اولین ترجیح ہے ،انہوں نے جنوبی پنجاب پولیس دفتر کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بد دیانت اور کام چور ملازمین کی ان کے دفتر میں کوئی جگہ نہیں، قومی خزانے کی بچت کے لئے پٹرول ، ڈیزل و دیگر امور میں کفایت شعاری اپنائی جائے، انہوں نے چھوٹے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر اے آئی جیز عمران شوکت، رانا اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید