• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو سی 13میں بجلی تاروں کی تبدیلی عید الضحیٰ کے بعد شروع ہو گی ‘زبیر قریشی

پشاور (جنگ نیوز)پی ٹی آئی رہنما زبیر قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو سی 13میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 6واٹر بورڈ شروع کردیا جبکہ انم صنم چوک سے لاہوری گیٹ تک شاہراہ کی تعمیر پر کام عید الضحیٰ کے بعد صوبائی وزیر کامران بنگش کے فنڈ سے شروع ہو جائیگا ۔ یو سی 13میں بجلی تاروں کی تبدیلی عید الضحیٰ کے بعد شروع ہو گی ۔ 6واٹر بورڈ میں سے تین واٹر بورڈ پر کام مکمل ہو گیا ۔ انم صنم چوک سے لاہوری تک شاہراہ کی تعمیر سے شہریوں اورٹریفک کامسئلہ حل ہو جائیگا ۔بجلی کے نئے ٹرانسفارمر لگانے کے ساتھ یو سی 13میں بجلی کی تاروں کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید