• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس نیب پراسکیوٹر کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی ۔حفیظ شیخ و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ریفرنس کے شریک ملزم سلمان صدیقی نے زر ضمانت کی رقم ایک لاکھ روپے جمع کرادیے ،ملزمان کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کی گئی ، عدالت نے نیب پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔ ملزمان کے وکلا کاکہناتھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے،نیب کاکہناہے کہ ملزمان پر پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں قومی خزانے کو 11.125ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید