• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 14 اضلاع میں آج پولنگ، سامان کی ترسیل، اسٹاف تعیناتی مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 14 اضلاع میں پولنگ آج اتوار 26 جون کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کےسامان کی ترسیل اوراسٹاف کی تعیناتی مکمل کرلی ہے، پریذائیڈنگ افسران کو رینجرز کی نگرانی میں انتخابی سامان فراہم کیا گیا جبکہ سیکورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ 

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں آج مختلف کیٹگریز کی6083 نشستوں کے لئے 242288 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا، جبکہ 1081 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں ۔

انتخابی شیڈول کے مطابق سندھ میں پہلے مرحلے میں 4 ڈویژن سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص، 14 اضلاع جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور، لاڑکانہ، کشمور کندھ کوٹ ، گھوٹکی خیر پور، شکارپور، نوشہرو فیروز ، شہید بے نظیر آباد(نواب شاہ)، سانگھڑ ، میرپور خاص ، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں آج پولنگ ہوگی ۔ٹائون کمیٹیوں ،میونسپل کمیٹیوں ، یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے وارڈ کونسلرز، ڈسٹرکٹ کونسلرز،یونین کمیٹیوں اور کونسلوں کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کی 7164 میں 6083 نشستوں کے لئے آج پولنگ ہوگی ، جبکہ 1081 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار پاچکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید