• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ایرانی شہریوں کے مقدمے میں ایف آئی اے مزید پیش رفت نہ کرسکا

کراچی (اسد ابن حسن) تین یوم قبل کراچی ایئرپورٹ سے جعلی پاکستانی دستاویزات پر دبئی جانے والے دو ایرانی باشندوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی مبینہ ملی بھگت کا ایف آئی آر میں ذکر تو کردیا گیا ہے مگر نہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے امیگریشن افسران کے خلاف کارروائی کی اور نہ ہی ایف آئی اے امیگریشن سربراہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایچ ٹی سرکل میں تعینات انسپکٹر رعنا اکبر نے مقدمہ نمبر 117/2022میں تحریر کیا ہے کہ 22جون کو غیر ملکی پرواز سے دوبئی جانے والے دو مسافر جاسیم بلوچ اور احمد بلوچ کراچی ایئرپورٹ پہنچے، ان کو امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات افسران نے کلیئر کردیا مگر جب وہ آگے ری چیکنگ کے افسر اے ایس آئی ہدایت اللہ کے پاس اپنے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ لے کر پہنچے تو افسر کو شک ہوگیا۔
ملک بھر سے سے مزید