• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کیمیکل سے پکے ہو ئے آموں کی فروخت میں اضافہ

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں کیمیکل سے پکے ہو ئے آموں کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے قبل از وقت منصوعی طریقے سے پکانے کیلئے مضر صحت کیمیکل کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس کاروبار میں ملوث افراد کیمیکل کے استعمال سے کچے آم 4سے 6گھنٹے تیار کرتے ہیں جس سے آم کا رنگ پرکشش طریقے سے ابھر تا ہے ماہرین کے مطابق مائلن گیس، کاربائڈ اور اتھریل 39کیمیکل کا استعمال کرکے کچے آم کو پکایا جاتا ہے جس کے باعث آم حقیقی طور پر خوش ذائقہ اور خوشبو دار نہیں ہو پاتا کیمیکل زدہ آم کھانے سے انسان بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے ہشتنگری پھاٹک، فردوس پھاٹک، فقیر آباد، جی ٹی روڈ، سمیت مختلف مقامات پرتاجروں کی جانب سے دکانوں کے اندر اور گھروں کے اندر چین سے منگوائے جانے والے منصوعی کیمیکل سے آموں کو پکاتے ہیں مارکیٹ میں دستیاب یہ کیمیکل انتہائی سستے ہیں اور صرف چار گھنٹے میں آم کو پکا دیتے ہیں۔
پشاور سے مزید