• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن انتخابات قبول نہیں‘سعید الرحمٰن

پشاور(جنگ نیوز)پشاور کے مختلف سرکردہ کلب کوچزپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے غیر آئینی و غیر قانونی انتخابات کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے جو ایک بااثر سیاسی شخصیت کی نگرانی میں منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور پشاور کے 40سے زائد کلب کو چز نے انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کینٹ میں گیریزن کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سعیدالرحمٰن نے کی جبکہ پنجاب ایسوسی ایشن کے صدر نعیم اختر نے بھی ان کی حمایت کی ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بند کمرے میں بیٹھ کربندر بانٹ کے اصولوں پر ہونے والے انتخابات کسی صورت قبول نہیں فیڈریشن کے غیر آئینی عہدیدار طارق پرویز نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انتخابات اپنی نگرانی میں کرائے جس کے وہ سرے سے اہل ہی نہیں ۔انہوں نے ڈی جی سپورٹس بورڈ سے معاملےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
پشاور سے مزید