• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیک کے بہانے مسلح افراد نے خاتون ڈاکٹر سے پرس اور موبائل فون چھین لیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے شاہین چوک میں بھیک کے بہانے تین مسلح افراد نے گاڑی میں موجودخاتون ڈاکٹر سے اسلحہ کے زور پر پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، مذکورہ ڈاکٹر کا شوہر بھی اعلیٰ آفیسر بتایاجاتا ہے ۔ گزشتہ روز تھانہ تہکال پولیس کو زبیرشاہ ساکن شاہین چوک کینٹ صدر نے بتایاکہ وہ پیشے کے لحاظ سے آئی ٹی میں ڈیوٹی انجام دیتا ہے۔ گزشتہ روز وہ اپنی ڈاکٹر اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ کیلئے تہکال پایاں چوک میں حیات شاپنگ مال آئے تھے، وہ شاپنگ مال کے اندرچلا گیا جبکہ اہلیہ گاڑی میں موجود رہی۔ اس دوران موٹرسائیکل پر 3 نامعلوم افراد نے آکر بیوی سے بھیک مانگا اوراسلحہ دکھا کر گاڑی کا دروازہ کھول دیا۔ انہوں نے گاڑی سے پرس اٹھایا جس میں میرا سروس کارڈ،والدین کے ٹریٹمنٹ کارڈز، وی آئی پی ممبرشپ کارڈ،شناختی کارڈز، اے ٹی ایم کارڈزاور موبائل فون وغیرہ موجود تھا وہ اٹھا کر لے گئے۔
پشاور سے مزید