• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں ، 1248کنال 8مرلہ اراضی قابضین سے واگزار

پشاور (لیڈی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے رنگ روڈ پر پیر زکوڑی پل تا حیات آباد ٹول پلازہ تک تجاوزات کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد واگزار کرائی گئی اراضی کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر نگرانی رنگ روڈ پر پیر زکوڑی پل سے حیات آباد ٹول پلازہ تک تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 1248کنال 08مرلہ اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی میں پیر زکوڑی انٹرسیکشن سے 66کنال 14مرلہ، جمیل چوک انٹرسیکشن سے 26کنال 15مرلہ، ہزار خوانی انٹرسیکشن سے 24 کنال 13مرلہ، گھڑی قمر دین انٹرسیکشن سے 44 کنال، پشتہ خرہ انٹرسیکشن سے 20کنال 17مرلہ جبکہ حیات آباد ٹول پلازہ سے ایوارڈ کے مطابق 50کنال 06مرلہ اراضی شامل ہے۔ اس طرح مختلف چوکوں اور انٹرسیکشنز سے مجموعی طور پر 233 کنال 05مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔اسی طرح رنگ روڈ کے 52.5فٹ سیٹ بیک ایریا سے واگزار کرائی گئی اراضی میں پیر زکوڑی پل سے جمیل چوک تک 170کنال 16مرلہ، جمیل چوک سے ہزار خوانی تک 44کنال 05مرلہ، ہزار خوانی چوک سے گھڑی قمر دین چوک تک 110کنال 14مرلہ، گھڑی قمر دین چوک سے پشتہ خرہ چوک تک 366کنال 15مرلہ جبکہ پشتہ خرہ چوک سے حیات آباد ٹول پلازہ تک 322کنال 13مرلہ اراضی شامل ہے۔
پشاور سے مزید