• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور بار کےانتخابات ، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-27 کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے تمام وکلاءکو 30نومبر تک بقایاجات ادائیگی کی ڈیڈلائن دیدی۔ الیکشن کمشنر پشاور بارمحمد آیاز آفریدی ایڈوکیٹ کی جانب سے جاری کردہ حتمی فہرست کے مطابق صدارت کے عہدے پر اشفاق احمد خلیل، محمد نواز خان اور قیصر زمان ایڈوکیٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدارت کےلئے لعل گل صافی اور شاہنواز خان جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فرحان طارق، کاشف نسیم اور شوکت علی ایڈوکیٹس مدمقابل ہوں گے۔
پشاور سے مزید