• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کا انتخاب چمکنی کی رہائش گاہ کا دورہ، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاور (نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام، سیاسی استحکام، عوامی مسائل کے حل اور صحت و زراعت سمیت بنیادی شعبوں کی بہتری کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مؤثر رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، عوامی فلاح و بہبود اور اہم صوبائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر کی آمد پر انتخاب خان چمکنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) خیبر پختونخوا کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط اور سینئر رہنما ریاض خان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیات کی بہتری، زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل، کسانوں کو ریلیف کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔
پشاور سے مزید